ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کوئمبٹور: مالک مکان کے گھر ٹی وی دیکھنے گئی بچی، 3 لڑکوں نے کی عصمت دری

کوئمبٹور: مالک مکان کے گھر ٹی وی دیکھنے گئی بچی، 3 لڑکوں نے کی عصمت دری

Sun, 21 Jun 2020 22:33:58    S.O. News Service

چنئی، 21 جون (آئی این ایس انڈیا) تمل ناڈو کی کوئمبٹور پولیس نے 2 لڑکوں کے خلاف پاکسو ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ دونوں لڑکوں پر 10 سالہ بچی کے ساتھ کئی بار جنسی زیادتی کا الزام لگایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ بچی اپنے والد کے ساتھ رہتی ہے، وہ اپنے مالک مکان کے گھر ٹی وی دیکھنے جاتی تھی۔ اس نے حال ہی میں پیٹ میں درد کی شکایت کی تھی، جس کے بعد اس کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ ہراساں کرنے کے واقعے کے بعد بچی اس قدر خوفزدہ ہوگئی تھی کہ وہ کسی کو بھی اپنے قریب جانے نہیں دے رہی تھی۔جب بچی کو معائنے کے لئے اسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹر حیرت زدہ ہوگئے۔ انھیں پتہ چلا کہ بچی کے ساتھ کئی بار جنسی زیادتی کی گئی ہے۔

ڈاکٹروں نے فوری طور پر پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا۔ پولیس کو تفتیش میں پتا چلا ہے کہ لڑکی کے مالک کا بیٹا اور اس کے دو دوستوں نے جنسی ہراسانی کا ارتکاب کیا ہے۔ یہ واقعہ پچھلے کئی دنوں سے جاری تھا۔ ملزم نے لڑکی کو دھمکی دی تھی کہ وہ کسی کے سامنے اپنا منہ نہ کھولے۔پولیس نے 16 اور 17 سال کی عمر کے دو ملزمان کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا ہے، جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد وہ مفرور ہے۔


Share: